Home اہم خبریںبڑے اسلامی اجتماع پر مبینہ حملے کی سازش کی اطلاع پر پولیس کی فوری کارروائی

بڑے اسلامی اجتماع پر مبینہ حملے کی سازش کی اطلاع پر پولیس کی فوری کارروائی

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

گزشتہ ہفتے سفوک میں منعقد ہونے والے ایک بڑے اسلامی اجتماع، جس میں تقریباً پندرہ ہزار افراد شریک تھے، اس پر مبینہ طور پر انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے عناصر کے حملے کی سازش کی اطلاع ملنے پر کاؤنٹر ٹیررازم پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کی۔

پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 13 افراد کو گرفتار کر لیا، بعدازاں پوچھ گچھ کے بعد 12 افراد کو رہا کر دیا گیا، جبکہ ایک 42 سالہ شخص پر مختلف الزامات کے تحت ایک علیحدہ مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

مبینہ سازش کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اسلامی اجتماع کے مقام اور اس کے اطراف کے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔

شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اجتماع کو مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ہی اختتام پذیر کر دیا گیا۔

مسلم رہنماؤں نے اس مبینہ منصوبے کو ناکام بنانے پر پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ کی فوری اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے کمیونٹی میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00