Home اہم خبریںمیری معلومات کے مطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی: گورنر سندھ نہال ہاشمی

میری معلومات کے مطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی: گورنر سندھ نہال ہاشمی

by 93 News
0 comments
گورنر سندھ نہال ہاشمی—فائل فوٹو

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میں عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ آئین کے تحت گورنر مقرر ہوا ہوں اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں، ملک میں تقسیم کی بات کرنا انتہائی نامناسب ہے اور میں ہرگز نہیں چاہتا کہ ملک تقسیم ہو۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ مثبت انداز میں ہونا چاہیے اور تنقید کے بجائے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ 

گورنر سندھ کے مطابق اب تک طلبہ میں تقریباً 7 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ آئندہ سال اس اسکیم کو مزید وسعت دینے کا ارادہ ہے۔

میر رضا کیس پر بات کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق میر رضا نے خودکشی نہیں کی بلکہ نوجوان کو 4 گولیاں لگی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور حتمی حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

نہال ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی نوجوان کی ہلاکت افسوسناک ہے، کراچی جیسے بڑے شہر میں سیکیورٹی انتظامات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح بھی زیادہ ہوتی ہے تاہم 2010ء کے مقابلے میں کراچی میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00