لندن میں ایسٹ سسیکس کے علاقے لیوس (Lewes) میں ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس کے بعد متعدد ریلوے روٹس بند کر دیے گئے ہیں۔
نیٹ ورک ریل کے مطابق سدرن کی ایک مسافر ٹرین جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام 4 بجے لیوس کے علاقے میں پٹری سے اتر گئی۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ایمبولینس اور فائر سروسز بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
ایمرجنسی سروسز نے عوام سے متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے، جبکہ ریل کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو اپنے سفر میں 60 منٹ تک اضافی وقت رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
نیٹ ورک ریل اور سدرن ریل کے ترجمان نے کہا کہ انہیں لیوس کے علاقے میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کا علم ہے اور ایمرجنسی سروسز جائے وقوع پر موجود ہیں۔ مزید معلومات دستیاب ہوتے ہی فراہم کی جائیں گی۔