Home اہم خبریںان انتخابی نتائج کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی، نیّر بخاری

ان انتخابی نتائج کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی، نیّر بخاری

by 93 News
0 comments

نیر بخاری : فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری کا کہنا ہے کہ ان انتخابی نتائج کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی، میرے پاس ثبوت ہیں یہ بیلٹ پیپرز جو ن لیگ کے کارکنوں کو تقسیم کیے گئے، پولنگ اسٹیشن کے باہر ن لیگ والے بیلٹ پیپر فراہم کر رہے ہیں۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیّر بخاری نے کہا کہ شفاف انتخابات اسے کہتے ہیں، اس طرح اپنے لوگوں کو یہ جتوانا چاہتے ہیں، اس الیکشن کو فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں سمجھتے، ایسے نتائج کو نہیں مانتے۔

نیّر بخاری نے کہا کہ ن لیگ کا امیدوار قتل میں ملوث ہے، متعلقہ ادارے نوٹس لیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے، آزاد کشمیر میں لاقانونیت کی انتہا ہے، یہاں ریاست کے صدر پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کیا گیا، پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق حسین شاہ کو قتل کر دیا گیا۔ یہاں ہونے والے انتخابات غیر شفاف اور دھاندلی شدہ ہیں، حلقہ ایل اے 31 میں ہمارے امیدوار پر ن لیگ کے کارکنوں نے حملہ کیا، وہ اسپتال میں ہیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ جبر کی حکومت کو کوئی نہیں مانتا، ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ میرپور ڈویژن میں عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا گیا۔ آزاد کشمیر میں لوگوں نے ن لیگ کو مسترد کیا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00