Home اہم خبریںامریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 اہلکار ہلاک

by 93 News
0 comments

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورٹ ہُڈ فوجی اڈے کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو سیلاڈو کے علاقے میں حادثہ پیش آیا۔

پولیس کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 1 بج کر 33 منٹ پر سیلاڈو گاؤں کے جنوب میں واقع کھیتوں میں ہیلی کاپٹر کے ملبے کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

جائے وقوع پر پہنچنے والے اہلکاروں نے ملبے میں آگ بھی لگی ہوئی دیکھی۔

حادثے میں دونوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

حکام نے حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کی سرگرمی یا حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00