Home اہم خبریںقوم کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد، ISPR

قوم کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد، ISPR

by 93 News
0 comments

افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ایئر چیف نے قوم کو 79ویں آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا تھا کہ مسلح افواج قائداعظم محمد علی جناح اور آزادی کیلیے قربانیاں دینے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔

بانیانِ پاکستان کا وژن، حوصلہ اور عزم آج بھی قوم کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے،  بانیانِ پاکستان کے وژن اور اصول قوم کو پاکستان کے نظریات اور اقدار کی پاسداری کیلیے مسلسل متاثر کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا کہ مسلح افواج کا شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت ہے، مسلح افواج کی جانب سے غازیوں اور سابق فوجیوں کی خدمات کو سلام ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی خدمات اور ہر پاکستانی کی قومی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، شہداء، غازیوں، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور قوم کی بے لوث خدمات نے پاکستان کی استقامت مضبوط کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00