Home اہم خبریں7 ماہ سے سمندر میں موجود یو ایس ایس ابراہم لنکن پر حالات کیسے ہیں؟ امریکی سینیٹر نے جواب طلب کر لیا

7 ماہ سے سمندر میں موجود یو ایس ایس ابراہم لنکن پر حالات کیسے ہیں؟ امریکی سینیٹر نے جواب طلب کر لیا

by 93 News
0 comments
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی سینیٹر رچرڈ بلومینتھل نے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور قائم مقام سیکریٹری نیوی ہنگ کاؤ سے یو ایس ایس ابراہم لنکن کے حالات سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن گزشتہ 250 سے زائد دنوں سے سمندر میں موجود ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ بلومینتھل نے پیٹ ہیگستھ اور ہنگ کاؤ کو بھیجے گئے خط کی کاپی منسلک کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو وضاحت کرنی چاہیے کہ وہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات بحری اہلکاروں کی معاونت کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے جو تقریباً 7 ماہ سے مسلسل سمندر میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسد کی قلت، پلمبنگ کے مسائل، ذہنی صحت کی بگڑتی صورتحال اور دیگر مشکلات سے متعلق بڑے پیمانے پر سامنے آنے والی رپورٹس فوری توجہ کا تقاضا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن اُس وقت سے سمندر میں ہے جب جنوری کے آخر میں امریکی بحری بیڑے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا تھا۔ 

ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ کو جنوبی بحیرۂ چین میں جاری بحری مشقوں سے ہٹا کر مشرقِ وسطیٰ کی جانب روانہ ہونے کا حکم دیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00