Home اہم خبریںمقبوضہ مغربی کنارے میں صورتحال انتہائی سنگین ہے: رمیض الکبروو

مقبوضہ مغربی کنارے میں صورتحال انتہائی سنگین ہے: رمیض الکبروو

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رمیض الکبروو نے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں صورتحال انتہائی سنگین ہے، اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع اور نئی غیر قانونی اسرائیلی چوکیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، تیزی اور منظم انداز سے زمینی حقائق کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔

سلامتی کونسل کو بریفنگ میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مغربی کنارہ اسی طرح بدحالی کا شکار رہا تو اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر مذاکرات کے ذریعے امن کے قیام کے امکانات مزید کمزور ہو جائیں گے۔ 

رمیض الکبروو نے کہا کہ رواں سال اسرائیلی قابضین کے حملوں میں مغربی کنارے میں 18 بچوں سمیت 76 فلسطینی جاں بحق ہو چکے، جنوری 2023ء سے اب تک تقریباً 127 فلسطینی آبادیوں کو مکمل یا جزوی طور پر بے گھر کیا جا چکا، جن میں 47 آبادیاں مکمل طور پر خالی ہو چکیں، جس سے 6390 سے زائد فلسطینی متاثر ہوئے۔

2026ء میں اسرائیلی قابضین کے تشدد، مکانات مسمار کیے جانے اور بے دخلی کے نتیجے میں تقریباً 3800 فلسطینی بے گھر ہوئے جن میں تقریباً نصف بچے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00