Home اہم خبریںپاسداران کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دیدیا، جنرل رضا نقدی

پاسداران کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دیدیا، جنرل رضا نقدی

by 93 News
0 comments

فائل فوٹو

نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت پاسداران انقلاب ایران کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی کا کہنا ہے کہ پاسداران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت اس قدر بڑھائیں کہ ملکی سرحدوں سے جارحانہ آپریشنز کو دشمن کی زمین تک انجام دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا جنگی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے سو گنا زیادہ ہے مگر دشمن کے تمام چودہ مقاصد ناکامی سے دوچار کیے گئے ہیں۔ 

کسی دشمن ملک کا نام لیے بغیر پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر نے کہا کہ ایران کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ جنگ دشمن کے علاقے تک لے جاسکے اور جارحانہ ڈاکٹرائن کی یہ خصوصیت پوری ہونی چاہیے۔

بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے کہا کہ پاسداران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس صلاحیت کو حاصل کریں تاکہ جب ضرورت ہو اسے انجام دیا جاسکے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00