مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع قصرا گاؤں میں اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی خاندانوں کو گھروں میں محصور کیے رکھا جبکہ فوجی اہلکاروں نے انہیں روکنے کے بجائے مبینہ طور پر محاصرہ جاری رہنے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی خاندانوں کے گھر کے قریب عارضی ڈھانچے قائم کر کے گھروں تک رسائی محدود کردی تھی جس کے باعث خاندانوں کو خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج نے علاقے کو بند فوجی علاقہ قرار دے دیا تاہم آبادکار وہاں موجود رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق موقع پر موجود آزاد صحافی اینڈریو ایکس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آبادکاروں کو ہٹانے کے بجائے محاصرہ جاری رہنے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ بھی اسرائیلی آبادکاروں نے گاؤں کی ایک مسجد کو آگ لگا دی تھی۔