Home اہم خبریںمون سون بارشوں، سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد ہلاک

مون سون بارشوں، سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ سے 100 افراد ہلاک

by 93 News
0 comments
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارت میں مون سون سیزن نے تباہی مچا دی ہے، خطرناک بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق جولائی سے اب تک بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق ریاستِ آسام میں سب سے زیادہ 87 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی میں موسلادھار بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

نئی دہلی میں مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب اور متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00