Home اہم خبریںہزاروں تارکین مراکش سے اسپین میں داخل، صورتِحال سے نمٹنے کیلئے فوج طلب

ہزاروں تارکین مراکش سے اسپین میں داخل، صورتِحال سے نمٹنے کیلئے فوج طلب

by 93 News
0 comments

—فوٹو اے پی

ہزاروں تارکین مراکش سے اسپین کے شہر سیوٹا میں غیر قانونی طور پر داخل ہو گئے جس کے بعد افراتفری پھیل گئی۔

ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مراکش سے ہزاروں افراد نے سمندر اور زمینی راستے سے سرحد عبور کی اور اسپین میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران 18 تارکین ہلاک بھی ہو گئے، جس کے بعد مقامی حکام نے حکومت سے ایمرجنسی نافذ کرنے اور صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مراکش کے شہر فنیدق کے قریب سیکیورٹی فورسز نے متعدد تارکینِ وطن کو سرحد عبور کرنے سے روکا، کئی افراد کو حراست میں لے کر شہر سے باہر منتقل کیا گیا، جبکہ اسپین نے موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیوٹا میں فوج اور اضافی پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

رواں ماہ اسپین کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ سمندری راستے سے سیوٹا یا میلیلا پہنچنے کی کوشش کے دوران پکڑے جانے والے تارکینِ وطن کو مراکش واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔

اس حوالے سے اسپین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک اس فیصلے کا فائدہ اٹھا کر غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، تاہم اس معاملے سے نمٹنے کے لیے مراکش کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00