مانچسٹر ہوائی اڈے پر پولیس کے ساتھ جھگڑے کی فوٹیج وائرل ہونے پر، ملک گیر شہرت پانے والے 2 پاکستانی نژاد بھائیوں کو قانونی چارہ جوئی کے لیے خرچ ہونے والے بھاری معاوضے کی مد میں تقریباً 1 لاکھ 13 ہزار پاؤنڈز ادا کیے گئے ہیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق راچڈل سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد فہیر اماز کو جولائی 2024ء میں پی سی لیڈیا وارڈ، پی سی ایلی کک اور اسٹاربکس کے ایک صارف کو ہوائی اڈے پر حملہ کرنے کے جرم میں گزشتہ سال لیورپول کراؤن کورٹ میں سزا سنائی گئی تھی۔
جون میں اسے ساڑھے 3 سال کے لیے جیل بھیجا گیا مگر بعد ازاں اسے اور اس کے 26سالہ بھائی محمد عماد کو آفیسر پی سی زچری مارسڈن کے خلاف جی بی ایچ کی وجہ سے اس وقت بری کر دیا گیا جب 2 مختلف ٹرائلز میں جیوری کے فیصلوں تک پہنچنے میں ناکام رہے اور استغاثہ نے دوسرے مقدمے کی سماعت کے لیے دباؤ ڈالنے سے انکار کر دیا۔
پی سی مارسڈن کو محمد فہیر اماز کے چہرے پر لات مارتے ہوئے فوٹیج میں دکھا گیا گیا تھا۔
اس فوٹیج کے وائرل ہونے پر احتجاج بھی سامنے آیا، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فہیر اماز اور محمد عماد کو بیرسٹرز کی فیس، وکلاء اور دیگر عدالتی اخرجات کی مد میں بھاری معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔