Home انٹرٹینمنٹمارک روفالو نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو’جنونی قاتل‘ قرار دے دیا

مارک روفالو نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو’جنونی قاتل‘ قرار دے دیا

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو 

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور انسانی حقوق کے کارکن مارک روفالو نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو’جنونی قاتل‘ قرار دے دیا۔

مارک روفالو نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر نیتن یاہو کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے رکن ممالک کی جانب سے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو برطرف کیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرنے پر سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اُنہوں نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے اپنے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے والے شخص کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لابنگ کی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کے جنگی جرائم بھی ختم ہو جائیں گے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

اداکار نے لکھا کہ آپ قانون اور انصاف سے بچ نہیں سکیں گے، آپ لابنگ کر کے تاریخ کو مٹا نہیں سکیں گے، آپ جنونی قاتل ہیں اور آپ کو ہمیشہ بطور جنونی قاتل ہی یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

یہ وارنٹِ گرفتاری ان دونوں کے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے جاری کیے تھے جو اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری ہیں اور نتیجے میں اب تک وہاں پر 73 ہزار سے زیادہ معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00