- لاہور: (93http://93news.pk نیوز) ملک بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں بھی بادل برس پڑے، ایبٹ روڈ، لکشمی، گوالمنڈی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہو گئی۔
شہر کا موسم ابرآلود ہے، تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جوہرٹاؤن، جیل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش، شادمان ،ایوان صنعت وتجارت روڈ ،قرطبہ چوک پر بھی بارش شروع ہوگئی، ٹاؤن شپ، باگڑیاں اور گرین ٹاؤن کے اطراف بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، بارش کے باعث لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں، لیسکو انتظامیہ کی جانب سے تمام فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان سینٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کے
مقامات پر بوندا باندی ہوئی، پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروے ایم 4 کے مختلف حصوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔
ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 5 ملتان تا رحیم یار خان متعدد مقامات پربارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی بارش جاری ہے
