19
- 9 لاکھ 94 ہزار نوکریاں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ ساز پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ الحمدُللہ، فروری 2024 سے اب تک پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 94 ہزار 36 روزگار کے مواقع پیدا کیے جا چکے ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ 3 لاکھ 15 ہزار 536 نوکریاں باقاعدہ سرکاری بھرتیوں، ادارہ جاتی اصلاحات اور سروسز میں توسیع کے ذریعے پیدا کی گئیں۔
