پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز نے میگس 2026-1 (معارف انٹرنس امتحان) کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو کہ پاکستان بھر کے باصلاحیت اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کیلیے میرٹ پر مبنی داخلہ اور سکالرشپس پروگرام ہے۔
رپورٹ کے مطابق میگس ایک مسابقتی داخلہ امتحان ہے جس کا مقصد مستحق طلبہ کو معیاری تعلیم، مالی معاونت، فیس میں رعایت اور بین الاقوامی تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔
پروگرام کے تحت کامیاب امیدوار پاک ترک معارف کے مختلف کیمپسز میں داخلہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکالرشپس کے مستحق بھی قرار پائیں گے جبکہ ان کیلیے مستقبل میں عالمی معیار کی یونیورسٹیوں تک تعلیمی پیشرفت کے مواقع بھی موجود ہوں گے۔
ایک بڑی پیشرفت میں پہلی بار کشمیر میں میگس کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے جو خطے کے طلبہ کیلیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

