Home انٹرٹینمنٹمیں معصوم ہوں، طویل عرصہ شک کے دائرے میں رہی ہوں، ریا چکرورتی

میں معصوم ہوں، طویل عرصہ شک کے دائرے میں رہی ہوں، ریا چکرورتی

by 93 News
0 comments

بھارتی اداکارہ ریا چکرورتی کی زندگی 2020 میں اس وقت مکمل طور پر بدل گئی جب ان کے سابق بوائے فرینڈ معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت واقع ہوئی۔ 

چند ماہ قبل سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے مقدمے میں کلوزر رپورٹ داخل کی اور ریا چکرورتی کو تمام الزامات سے بری قرار دیدیا۔ 

آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت سے متعلق منشیات کے کیس میں ریا اور ان کے بھائی شوویک چکرورتی، دونوں کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو انڈیا نے گرفتار کیا تھا۔ 

ریا اس وقت دی ٹریٹرز کے سیزن 2 میں کام کر رہی ہیں جہاں کرن جوہر نے ریا سے پوچھا کہ وہ شو میں زندہ رہنے کے لیے بے گناہ بننا چاہیں گی یا ٹریٹر (غدار)۔ اس پر 34 سالہ ریا نے کہا کہ میں معصوم بننا چاہتی ہوں۔ اسی سال دراصل مجھے کلین چٹ ملی ہے، اسی سال لوگوں کو پتا چلا ہے کہ میں معصوم ہوں۔ بہت عرصے تک شک کے دائرے میں رہی ہوں، تو اب مجھے یہ احساس بالکل پسند نہیں ہے۔ میں کئی سال یہ سب جھیل چکی ہوں۔

ریا کو اپنے سابق بوائے فرینڈ اداکار سشانت کی جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے جانے کے بعد جیل کی سزا اور سماجی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ 

گزشتہ سال اس معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے پیش کی گئی کلوزر رپورٹ نے اداکارہ کو بڑی راحت دی، کیونکہ انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا۔

اپنے گزشتہ انٹرویوز میں ریا نے اعتراف کیا تھا کہ اس پورے واقعے نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا اور وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکار ہو گئی تھیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00