Home اہم خبریںمقتول میر رضا نے گھر سے نکلنے سے قبل والدین کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی تھی، منگیتر کا بیان بھی ریکارڈ

مقتول میر رضا نے گھر سے نکلنے سے قبل والدین کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی تھی، منگیتر کا بیان بھی ریکارڈ

by 93 News
0 comments

گلستان جوہر سے 25 سال کے نوجوان میر رضا کی لاش ملنے سے متعلق پولیس تفتیش جاری ہے، تازہ پیش رفت یہ ہے کہ میر رضا نے گھر سے نکلنے سے پہلے اپنا ضروری سامان گھر پر چھوڑ دیا تھا، جبکہ رضا کی منگیتر کا بھی بیان ریکارڈ کرلیا گیا جس کے مطابق رضا نے اُس سے کسی پریشانی کا اظہار نہیں کیا تھا۔

میر رضا 28 جولائی کی صبح تقریباً 4 بج کر 2منٹ پر گھر سے نکلا تھا۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ نکلتے وقت وہ اپنا ضروری سامان جس میں بٹوہ، گھر کی چابیاں اور اسمارٹ واچ شامل تھی، گھر پر ہی چھوڑ گیا۔ اسی دوران اس نے اپنے والدین کے اکاؤنٹ میں کچھ رقم بھی منتقل کی۔

تفتیش کے دوران پولیس نے 100 سے زائد سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں اور مختلف پہلوؤں سے شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ میر رضا کی منگیتر کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

منگیتر کے بیان کے مطابق رضا نے انہیں کسی قسم کی پریشانی یا خدشے سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا۔ منگیتر نے بتایا کہ 28 جولائی کی صبح انہوں نے رضا کو متعدد بار موبائل فون پر کال کی، تاہم جواب نہیں ملا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر رضا کی موت سینے میں گولی لگنے کے بعد زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے ہوئی، جبکہ جائے وقوع سے کچھ فاصلے پر ملنے والا میر رضا کا موبائل فون بھی فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00