Home انٹرٹینمنٹارمیلا اور رام گوپال ورما نے خفیہ شادی کر لی تھی، بھارتی صحافی کا انکشاف

ارمیلا اور رام گوپال ورما نے خفیہ شادی کر لی تھی، بھارتی صحافی کا انکشاف

by 93 News
0 comments

جرائم کی دنیا اور ہورر فلمیں بنانے کے حوالے سے معروف بھارتی فلمساز رام گوپال ورما اور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے درمیان 90ء کی دہائی میں ڈیٹنگ کی افواہیں تھیں اور اب دونوں ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے ہیں۔

ایک سینئر بھارتی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جوڑے نے مبینہ طور پر تعلقات کے دوران خفیہ شادی کر لی تھی۔ 

ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ کے سینئر صحافی جیوتی وینکٹیش نے بتایا کہ یہ معلومات انہیں چرنجیوی سے اس وقت ملیں جب وہ فلم جینٹل مین کے سیٹ پر اداکار سے ملے۔

انہوں نے بتایا کہ چرنجیوی نے مجھ سے کہا کہ جیوتی، ایک صحافی کے طور پر تم ہر چیز کے بارے میں لکھتے ہو، پھر تم نے رام گوپال ورما اور ارمیلا کی شادی کے بارے میں کیوں نہیں لکھا؟

جب اس دعوے کے ثبوت کے بارے میں پوچھا تو اداکار نے انکشاف کیا کہ یہ شادی آندھرا پردیش کے ایک مندر میں ہوئی تھی اور انہوں نے اس پجاری کا فون نمبر بھی دیا جس نے یہ رسم ادا کروائی تھی۔

تاہم، خبر شائع کرنے سے پہلے وینکٹیش نے شادی کی تصدیق کے لیے ارمیلا کو فون کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارمیلا نے رونا شروع کر دیا اور کہا کہ آپ میرے بارے میں اس طرح کیسے لکھ سکتے ہیں، آپ مجھے اس وقت سے جانتے ہیں جب سے میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

صحافی نے بتایا کہ انہوں نے رام گوپال ورما سے بھی موقف کے لیے رابطہ کیا لیکن فلم ساز نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

جیوتی وینکٹیش نے رام گوپال ورما اور ارمیلا ماتونڈکر کی مبینہ علیحدگی کی وجہ پر بھی بات کی۔ ان کے مطابق ارمیلا، رام گوپال ورما سے قانونی طور پر شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن وہ اس وقت یہ قدم اٹھانے کے لیے تیار نہیں تھے، جو بالآخر ان کی علیحدگی کا سبب بنا۔

اس مبینہ جوڑے نے ایک ساتھ کافی فلموں میں کام کیا جن میں رنگیلا، دوڑ، ستیا اور پیار تو نے کیا، جیسی فلمیں شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00