موٹرسائیکل میں آگ لگنے سے 8 افراد جھلس گئے

—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ون وہیلنگ کے دوران موٹرسائیکل کے انجن میں آگ لگنے سے 8 افراد جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق نوجوان ون وہیلنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی مدعیت میں موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Related posts

نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس، آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر غور

زین حامد نے نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کردی

سرجری کے بغیر دماغ کے اندر نیورونز کی سرگرمی پر کام کرنے کا طریقہ دریافت