سرجری کے بغیر دماغ کے اندر نیورونز کی سرگرمی پر کام کرنے کا طریقہ دریافت

—فائل فوٹو

امریکی ماہرین نے سرجری کے بغیر دماغ کے اندر نیورونز کی سرگرمی پر کام کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا۔

امریکی جریدے کے مطابق ایرانی نژاد امریکی نیورو سرجن علی رضائی کی قیادت میں ماہرین نے دماغ کے گہرے حصوں کو بغیر سرجری کے الٹراساؤنڈ کے ذریعے متحرک کرنے کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار میں کھوپڑی میں سوراخ کیے بغیر مخصوص الٹراساؤنڈ لہروں سے دماغ کے مطلوبہ حصے میں نیورونز کی سرگرمی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

امریکی ماہرین اب تک 47 افراد میں نشے کی لت سمیت دیگر نفسیاتی عوارض کے علاج میں اس طریقے کو استعمال کر چکے ہیں، اس طریقۂ علاج پر مزید تحقیق جاری ہے۔

Related posts

نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس، آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر غور

زین حامد نے نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کردی

آبادی میں گھس کر خواتین پر حملہ کرنےوالوں کےخلاف کھڑے ہونا ہوگا: مینا مجید بلوچ