زین حامد نے نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کردی

—فائل فوٹوز

زین حامد نے پاکستانی اداکارہ نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کردی۔

نمرہ خان نے مئی 2026ء میں برطانیہ میں مقیم پائلٹ زین حامد سے شادی کی تھی، شادی کے بعد اداکارہ نے نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا، تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

نمرہ خان نے اس وقت افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے، جبکہ انہوں نے نظرِ بد سے بچنے کے لیے اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دی تھیں۔

اب زین حامد نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے 17 جولائی کو نمرہ خان کو طلاق دی تھی، جس کی وجہ ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور مختلف ترجیحات تھیں۔

زین حامد کے مطابق میں کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتا، جبکہ طلاق کی قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے اور معاملہ وکلا دیکھ رہے ہیں۔

 انہوں نے نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ باہمی رضامندی سے ہونے والی علیحدگی ہے اور مرد و عورت دونوں کے لیے یکساں طور پر مشکل ہے۔

نمرہ خان کی دوسری شادی کے اختتام کی خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نمرہ خان نے 2020ء میں راجہ افتخار سے پہلی شادی کی تھی تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ختم ہو گیا تھا۔

Related posts

نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس، آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر غور

سرجری کے بغیر دماغ کے اندر نیورونز کی سرگرمی پر کام کرنے کا طریقہ دریافت

آبادی میں گھس کر خواتین پر حملہ کرنےوالوں کےخلاف کھڑے ہونا ہوگا: مینا مجید بلوچ