Home اہم خبریںشعیب ملک کے بیٹے اذہان کا والد کو فٹبال چیلنج، ویڈیو وائرل

شعیب ملک کے بیٹے اذہان کا والد کو فٹبال چیلنج، ویڈیو وائرل

by 93 News
0 comments
—اسکرین گریب

سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے بیٹے اذہان مرزا ملک نے اپنے والد کو فٹبال کا دلچسپ چیلنج دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

شعیب ملک ان دنوں دبئی میں اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں باپ بیٹا فٹبال کھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں اذہان نے والد کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مرتبہ ان کا دن اچھا نہیں تھا اور وہ میچ ہار گئے تھے، لیکن اس بار وہ جیتیں گے۔ 

اذہان نے 10 کوششوں میں 4 گول کرنے کا ہدف رکھا اور شرط عائد کی کہ اگر وہ جیت گئے تو شعیب ملک انہیں اسپائیڈر مین کی فلم دکھانے سنیما لے کر جائیں گے۔

دونوں کے درمیان خوبصورت باپ بیٹے کی یہ نوک جھونک اور کھیل کے لمحات سوشل میڈیا صارفین کو خوب پسند آرہے ہیں۔

مداحوں نے اذہان کی اپنے والد شعیب ملک سے غیر معمولی مشابہت کو بھی سراہا، جبکہ کئی صارفین نے شعیب ملک سے مزاحاً مطالبہ کیا کہ اس بار بیٹے کو جیتنے کا موقع ضرور دیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00