Home اہم خبریںآزادی کرکٹ کپ، پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اور این ڈی ایف اے کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ مقابلہ

آزادی کرکٹ کپ، پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اور این ڈی ایف اے کی ٹیموں کے درمیان دوستانہ مقابلہ

by 93 News
0 comments
— تصویر بشکریہ رپورٹر

ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز یو کے (اے پی پی ایس یو کے) اور این ڈی ایف اے کی ٹیموں کے درمیان آزادی کرکٹ کپ کے سلسلے میں ایک دلچسپ کرکٹ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ 

تقریب کا مقصد کھیلوں کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی میں باہمی روابط، اتحاد اور دوستانہ جذبے کو فروغ دینا تھا۔

کرکٹ مقابلے میں پاکستانی نژاد ماہرینِ طب اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر ڈاکٹر غلام عباس، ڈاکٹر عرفان رشید، ڈاکٹر کاشف چوہان، ڈاکٹر عبدالحفیظ، ڈاکٹر ایاز اصغر، ڈاکٹر فیصل رانا، ڈاکٹر توصیف، ڈاکٹر طلحہ طارق اور دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو صحت مند معاشرے کے فروغ اور کمیونٹی کے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا، آزادی کرکٹ کپ کے دوران کھلاڑیوں نے کھیل کے میدان میں بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، جبکہ حاضرین نے بھی مقابلے سے بھرپور لطف اٹھایا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد ناصرف پاکستانی کمیونٹی میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے بلکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیشنلز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان باہمی رابطوں کو بھی مضبوط بنانا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00