جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت متعدد افراد شہید

—فائل فوٹو

جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے کمانڈر ابو حسن کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ایک کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 11 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل تھے۔

Related posts

پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث شخص کو سزائے موت

شعیب ملک کے بیٹے اذہان کا والد کو فٹبال چیلنج، ویڈیو وائرل

مائرہ خان کو بولڈ ڈریسنگ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا