ایران میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق مجرم کو صیہونی حکومت اور امریکی حمایت میں اقدامات پر سزائے موت دی گئی ہے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سزا پانے والے پر جنوری کے مظاہروں میں پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کرج شہر میں 8 جنوری کو ہوئے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔