ایشیا کپ اور ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان

ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔

فاطمہ ثناء دونوں ایونٹس میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

دونوں اسکواڈز میں منیبہ علی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، سائرہ جبیّن، ایمان فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبہ حسن، نَشرا سندھو اور مومنہ ریاست شامل ہیں۔

ایشیا کپ کے اسکواڈ میں نجیہہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال شامل ہونگی جبکہ ایشین گیمز کے لیے عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 16 سے 25 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوگا۔

ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ویمنز ایشیا کپ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ بھارت، تھائی لینڈ، چین شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستانی ٹیم ویمنز ایشیا کپ میں یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیم 5 ستمبر کو دبئی میں مدِمقابل ہوں گی۔

ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 10 اور 11 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 13 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

علاوہ ازیں 20 ویں ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ 17 سے 22 ستمبر تک جاپان میں ہوگا۔

پاکستانی ویمنز ٹیم ایشین گیمز میں تھائی لینڈ کے ساتھ سیڈڈ ہے، پاکستانی ٹیم ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں 17 ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے تمام میچز ایچی کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوں گے۔

پاکستان کوارٹر فائنل جیتنے کی صورت میں 20 ستمبر کو سیمی فائنل کھیلے گا۔

پاکستان سیمی فائنل میں سری لنکا یا ملائیشیا میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔

ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے کانسی اور طلائی تمغوں کے میچز 22 ستمبر کو ہوں گے۔

پاکستان نے 2010ء اور 2014ء کے ایشین گیمز میں ویمنز کرکٹ کے گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

Related posts

پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

میں نہیں چاہتی کہ معمر رانا کو اس حالت میں دیکھوں: نور بخاری

موٹرسائیکل میں آگ لگنے سے 8 افراد جھلس گئے