مائرہ خان کو بولڈ ڈریسنگ کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا

—فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ مائرہ خان کی بولڈ ڈریسنگ اور ٹریول ریلز سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں انہیں مختلف ردعمل اور تنقید کا سامنا ہے۔

مائرہ خان متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں، اداکارہ نے حالیہ عرصے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور اب وہ زیادہ تر دوستوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے نظر آتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر اپنی ٹریول تصاویر اور ریلز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مائرہ خان کے حالیہ بولڈ مغربی لباس اور سوشل میڈیا پوسٹس پر بعض صارفین نے تنقید کی۔ 

تاہم سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ذاتی پسند اور لباس کے معاملے میں دوسروں کے فیصلوں پر بھی سوال اٹھایا، جبکہ مائرہ خان کی جانب سے ان تنقیدوں پر کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related posts

سنی دیول نے کرتارپور دورے کے دوران پاکستانیوں سے ملاقات کا تجربہ بیان کردیا

کوئٹہ سے پشاور کیلئے ٹرین سروس 2 روز بعد بحال

پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث شخص کو سزائے موت