ملک چلانے والوں کو ادراک ہوگیا ہے ملک بچانے کا واحد راستہ انتظامی یونٹ بنانا ہے: مصطفیٰ کمال

—اسکرین گریپ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک چلانے والوں کو ادراک ہوگیا ہے ملک کو بچانے کا واحد راستہ انتظامی یونٹ بنانا ہے، ہم نے یہ بات شروع نہیں کی، محسن نقوی پیپلز پارٹی کے بہت بڑے ساتھی ہیں۔

انہوں نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں وہ نظام چاہیے جہاں ہمارے حقوق اور مسائل حل ہوں، میرے پاس اختیار ہونا چاہیے کہ میں اپنا حکمران تبدیل کرسکوں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سندھ کے دیگر حصوں کی حالت کراچی اور حیدرآباد سے زیادہ بدترین ہے، انتظامی یونٹس بنانا سندھیوں کے خلاف نہیں ہے انکے حق میں ہے، ہم نے اس پر آواز اٹھائی ہے، اس سے ان لوگوں کو بھی آواز ملے گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا ہے کہ 18 سال میں 22 ہزار ارب روپے ملے ہیں سندھ کو اور 22 ہزار ارب روپے ملنے کے بعد دنیا کی بدترین جگہ بنادیا گیا ہے سندھ کو، کراچی کو بدترین شہر میں لا کر کھڑا کردیا گیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہم کہتے رہے مگر انہوں نے طاقت کے نشے میں ہماری بات نہیں مانی، ہم نے یہ بات شروع نہیں کی، محسن نقوی پیپلز پارٹی کے بہت بڑے ساتھی ہیں، محسن نقوی کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات کی تائید کی اور ہم محسن نقوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے صوبوں پر بیان کی تائید کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر انتظامی یونٹ ہو تو صوبے کا ایک کسان بھی وزیر اعلیٰ تبدیل کرسکتا ہے، انتظامی یونٹس بنانا سندھیوں کے خلاف نہیں ہے انکے حق میں ہے، یہ انتظامی یونٹس بنیں گے تو سندھ کے کسانوں کو بھی اختیار ملے گا۔

Related posts

کوئٹہ سے پشاور کیلئے ٹرین سروس 2 روز بعد بحال

پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث شخص کو سزائے موت

شعیب ملک کے بیٹے اذہان کا والد کو فٹبال چیلنج، ویڈیو وائرل