Home اہم خبریںپیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں جیتی تو دھاندلی کی بات نہیں کی، آزاد کشمیر میں ہار گئی تو الزام لگا دیا، مریم نواز

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں جیتی تو دھاندلی کی بات نہیں کی، آزاد کشمیر میں ہار گئی تو الزام لگا دیا، مریم نواز

by 93 News
0 comments

 

اسکرین گریب/ جیو نیوز 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں جیتی تو دھاندلی کی بات نہیں کی، آزاد کشمیر میں ہار گئی تو دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ کو کامیابی ملی، آزاد کشمیر کے عوام نے مشکل حالات میں بہترین فیصلہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ دنگا فساد، قتل و غارت، خون خرابہ، احتجاج، ہڑتالوں کو آزاد کشمیر کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے شکست دی، شرپسند عناصر پاکستان اور آزاد کشمیر کو لڑوانا چاہتے تھے، ان کے لیے شکست فاش ہے، آزاد کشمیر کے عوام کو پتا ہے ان کو کیا چاہیے ان کو پتا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں کیا کام ہورہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے تعمیر و ترقی کو ووٹ دیا،  الیکشن بڑا ٹیسٹ نہیں تھا اب ہمارا ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے، جتنی سازشیں ن لیگ کے خلاف ہوتی آئی ہیں شاید ہی کسی اور جماعت کے خلاف ہوئی ہوں، ہمارے قائدین کو بھی بہت مشکل مراحل سے گزرنا پڑا، ہم نے پہلے دن سے کام کرنا ہے ، پروٹوکول اور دعوتوں سے لطف اندوز نہیں ہونا۔

 مریم نواز نے کہا کہ 2021  کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو 17 اور پی ٹی آئی کو 3 سیٹیں ملیں، حکومت بنتے ہی کشمیر کے لیے فوری کام شروع کرنا ہے،  جدید پاکستان کا ایک بانی ہے اور اس کا نام نواز شریف ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00