سندھ کے عوام صوبے کی تقسیم کی سازش برداشت نہیں کریں گے، عوامی کانفرنس

زمینوں اور معدنی وسائل پر قبضوں اور جلال پور سمیت دیگر نہروں اور ڈیموں کی تعمیر کے خلاف حیدرآباد میں عوامی تحریک کے زیر اہتمام عوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ کراچی کو سندھ سے الگ کرکے سندھیوں سے ان کا تاریخی شہر چھیننے کی سازش کی جا رہی ہے، سندھ کے عوام صوبے کی تقسیم کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔

تونسہ پنجند اور چشمہ جہلم لنک کینالز کو 12 مہینے زبردستی کھول کر سندھ کے حصے کے پانی پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، مزید کینال اور ڈیم بنے تو سندھ کی زمینیں ویران ہو جائیں گی۔

پیپلز پارٹی سندھ کے وسائل اور مفادات کے تحفظ کی بجائے ان کا سودا کر چکی ہے، اگر پی پی پی واقعی نئے صوبوں کے خلاف ہے تو سندھ اسمبلی سے نئے صوبوں کے خلاف قرار داد منظور کرے اور وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرے۔

Related posts

16 اگست کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، سانحہ جڑانوالہ ہمارے دلوں پر گہرا زخم ہے: سردار رمیش سنگھ اروڑہ

نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں اجلاس، آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر غور

زین حامد نے نمرہ خان سے طلاق کی تصدیق کردی