وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ 16 اگست کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں، سانحہ جڑانوالہ ہمارے دلوں پر گہرا زخم ہے۔
اپنے بیان میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور ہماری حکومت تمام مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، پنجاب حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی کی بدولت تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا، اب ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آسکتا، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے، اقلیتوں کے حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں تمام مذہبی اقلیتوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔