Home اہم خبریںچاہنے والے آج بھی سوال کرتے ہیں جنرل ضیا کے قاتلوں کا پتہ لگا یا نہیں؟ اعجاز الحق

چاہنے والے آج بھی سوال کرتے ہیں جنرل ضیا کے قاتلوں کا پتہ لگا یا نہیں؟ اعجاز الحق

by 93 News
0 comments
اعجاز الحق(فائل فوٹو)۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ چاہنے والے آج بھی سوال کرتے ہیں کہ جنرل ضیا کے قاتلوں کا پتہ لگا یا نہیں؟ 

راولپنڈی میں اپنے بھائی انوار الحق کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ سانحہ بہاولپور کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ نہیں سازش تھی، سانحہ بہاولپور پر جوڈیشل سمیت 3 کمیشن بنائے گئے۔ 

انھوں نے کہا کہ حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ یہ رپورٹس سامنے لائی جائیں، سیاسی استحکام کے لیے سر جوڑ کر بیٹھنا پڑے گا۔ 

اعجاز الحق نے کہا کہ ان کی اپنی غلطی ہے کہ وہ اسمبلی اور کمیٹیاں چھوڑ کر چلے گئے، جہاں آپ خلا چھوڑیں گے وہ کسی نہ کسی کو تو پُر کرنا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00