ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 7 روز مسلسل اضافے کے بعد آج 3500 روپے کم ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ تین ہزار ایک روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو 35 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 380 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔