ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

فوٹو: فائل

ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ 

وزارتِ مذہبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے۔ 

ادھر سپارکو نے چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کردی اور کہا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ غروب آ فتاب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے اور 53 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق یکم ربیع الاول ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے تاہم چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے اعلان کی مجاز اتھارٹی مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہے۔

Related posts

امریکا میں پاکستانی سفیر کی کیلیفورنیا میں اسٹیٹ ٹریژر، کاروباری برادری اور پاکستانیوں سے ملاقاتیں

امریکا میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی کمی پوری کرنے کیلئے 2 ہزار سے زائد ویڈیو گیمرز بھرتی

نیند کی گولیاں دیکر خاتون کا شوہر پر بلے سے تشدد، زندہ دفنانے کی کوشش