Home انٹرٹینمنٹسیف علی خان کی بہنوں نے بھائی کی پہلی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

سیف علی خان کی بہنوں نے بھائی کی پہلی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہنوں صبا اور سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی امریتا سنگھ سے شادی میں اس لیے شریک نہیں ہو سکی تھیں کیونکہ شادی اچانک اور آخری وقت میں ہوئی تھی۔

پٹودی خاندان کی دونوں بہنوں نے حالیہ گفتگو کے دوران بتایا کہ جب سیف علی خان نے امریتا سنگھ سے شادی کی تو ہم دونوں اسکول میں زیرِ تعلیم تھیں۔

صبا علی خان نے بتایا کہ مجھے اسکول کے پرنسپل کے دفتر میں والدین کی جانب سے فون موصول ہوا اور کہا گیا کہ اس بارے میں کسی کو کچھ نہ بتائیں، اس وقت اخبارات میں بھی شادی کی خبر آ چکی تھی، اس لیے مجھے خود بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ خبر کتنی درست ہے۔

سوہا علی خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ میں اس وقت بہت کم عمر تھی، اپنی فرانسیسی زبان کی ٹیچر سے بھائی کی شادی کے بارے میں معلوم ہوا تھا اور یہ ایک آخری وقت میں ہونے والی شادی تھی۔

واضح رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے اکتوبر 1991ء میں ایک نجی تقریب میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 1995ء میں بیٹی سارہ علی خان اور 2001ء میں بیٹے ابراہیم علی خان کی پیدائش ہوئی۔

تاہم 13 سال ساتھ رہنے کے بعد سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے 2004ء میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00