Home اہم خبریں1 ملک پر حملہ تینوں ممالک پر تصور ہو گا، سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے دفاعی معاہدے پر دستخط

1 ملک پر حملہ تینوں ممالک پر تصور ہو گا، سعودی عرب، ترکیہ، پاکستان کے دفاعی معاہدے پر دستخط

by 93 News
0 comments
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مکہ میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس ہوا جس میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مکہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے۔

ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور دونوں ملکوں کی شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا سربراہ اجلاس آج جدہ میں ہو گا، اس سہ فریقی اجلاس میں خطے میں قیامِ امن کے لیے اہم پیشرفت متوقع ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق جدہ میں آج ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان خطے کی سلامتی سے متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے، اجلاس میں شرکت کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان جدہ پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی ولی عہد کی دعوت پر گزشتہ روز سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے دیگر ارکان کے ہمراہ عمرہ اور خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00