0
اسلام آباد جوڈیشل سروس کے ضلعی ججز اور ہائی کورٹ افسران کا ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس بڑھا دیا گیا۔
گریڈ 22 کے افسروں کا الاؤنس ڈھائی لاکھ روپے، گریڈ 21 کے افسروں کا ایک لاکھ 95 ہزار، گریڈ 20 کے افسروں کا الاؤنس 1 لاکھ 75 ہزار، گریڈ 19 کا الاؤنس ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا۔
گریڈ 18 کے افسران کا 1 لاکھ، جبکہ گریڈ 17 کے افسروں کا الاؤنس 60 ہزار روپے مقرر کردیا گیا۔
نئے الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔