بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت نے 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق مقدمے میں عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما طاہر حسین کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ نے جمعہ کو مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کے علاوہ چار دیگر مجرموں کو بھی عمر قید کی سزا دی۔
طاہر حسین اور دیگر پر فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے افسر انکت شرما کے قتل کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ طاہر حسین 2017 میں شمال مشرقی دہلی سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر منتخب ہوئے تھے، تاہم 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق متعدد مقدمات میں گرفتاری کے بعد پارٹی نے انہیں معطل کر دیا تھا۔