Home اہم خبریںآئی جی سندھ جاوید عالم

آئی جی سندھ جاوید عالم

by 93 News
0 comments

آئی جی سندھ جاوید عالم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے نوجوان تاجر میر رضا کی موت کا پورا کیس ٹریس کرلیا ہے۔

سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ بہت جلد پولیس پریس کانفرنس کرے گی اور کیس سے متعلق سب بتائے گی۔

جاوید عالم نے کہا ہے کہ کیس پر بہت محنت کی ہے، پولیس نے کوئی لاپرواہی نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ میڈیکو لیگل افسر کیس پر کمنٹ کر رہا ہے۔ میڈیکل بورڈ بٹھا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ کا جو فیصلہ ہوگا اس کے مطابق پولیس کی تفتیش ہو گی۔

دوسری جانب میر رضا کے والد میر حسین نے تفتیش میں کوتاہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قتل کی بات کر رہے ہیں مگر تفتیش کچھ اور ہو رہی ہے۔

میر رضا علی کے والد نے کہا ہے کہ میرے بیٹے پر قرض تھا تو پورے ملک پر بھی قرض ہے، ہم قتل کی بات کر رہے ہیں مگر تفتیش کچھ اور ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کرنے والا ڈاکٹر کیوں غائب ہے، پولیس نے ابھی تک ہمارا بیان ریکارڈ نہیں کیا ہے، پولیس ہم سے کچھ اور بات کرتی ہے باہر کچھ اور، میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس سے رپورٹ مانگی تو ملی، ہم پہلے ہی تکلیف میں ہیں ہمیں انصاف چاہیے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00