Home اہم خبریںوزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی، اب 20 ستمبر کو ہوگا

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ کا امتحان ملتوی، اب 20 ستمبر کو ہوگا

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026ء ملتوی کر دیا۔

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 16 اگست کے بجائے اب 20 ستمبر 2026ء کو منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ایم اینڈ ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ امتحان کے انعقاد کو مزید منظم، محفوظ، شفاف اور امیدواروں کے لیے سہل بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی تاریخ کے علاوہ دیگر تمام شرائط، ضوابط اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے، تاہم اگر آئندہ کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس سے متعلق الگ سے باضابطہ اطلاع جاری کی جائے گی۔

پی ایم اینڈ ڈی سی نے تمام امیدواروں، والدین، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات، ہدایات اور اعلانات کے لیے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع ابلاغ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

کونسل نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کے باعث ہونے والی ممکنہ پریشانی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور تفہیم کو سراہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00