Home اہم خبریںٹرمپ ایران جنگ پر مشیروں کے درمیان اختلافات سے پریشان

ٹرمپ ایران جنگ پر مشیروں کے درمیان اختلافات سے پریشان

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ کے حوالے سے اپنے مشیروں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے پریشان ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایرانیوں کو کسی معاہدے پر راضی کرنا اتنا مشکل ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر کی پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ اتنا وقت گزر جانے کے بعد بھی ایران امریکا جنگ کی حکمتِ عملی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر ان کے مشیروں کے درمیان  اتفاقِ رائے قائم نہیں ہو رہا۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نہیں چاہتے تھے کہ ایران جنگ اتنے طویل عرصے تک چلے۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹجک شکست کا سامنا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر قومی سلامتی کی میٹنگ کے دوران بھڑک اٹھے تھے اور انہوں نے اپنے مشیروں پر طنز بھی کیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹ ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے پاس ایک بہترین ٹیم ہے جس پر وہ بھروسہ کرتے ہیں اور ٹیم میں شامل ہر شخص جانتا ہے کہ وہ حتمی فیصلہ کرنے والے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00