رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ عروبہ مرزا کے الزامات مسترد کر دیے۔
انہوں نے اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے مبینہ طور پر ان سے منسوب پرانے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جانے پر ردِعمل دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کی پوسٹس کے بعد رکنِ صوبائی اسمبلی نے اپنی اسٹوری کے ذریعے وضاحت جاری کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا۔
ثاقب چدھڑ نے کہا کہ یہ پیغامات ایک جعلی اکاؤنٹ سے بھیجے گئے تھے اور واضح کیا کہ میں ذاتی طور پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ استعمال کرتا ہوں۔
انہوں نے دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کے تاثر کو بھی رد کر دیا اور لکھاکہ آپ میرے لیے اہم نہیں ہیں اور دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں عروبہ مرزا نے انسٹاگرام پر کچھ اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں جنہیں انہوں نے ثاقب چدھڑ کے مبینہ پرانے پیغامات قرار دیا ہے۔
انہوں نے مومنہ اقبال اور سیدہ طوبیٰ انور کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی اسی نوعیت کے تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔