Home اہم خبریںشجر عباس ٹانگ میں سرجری کے 1 سال بعد مکمل فٹ ہوگئے

شجر عباس ٹانگ میں سرجری کے 1 سال بعد مکمل فٹ ہوگئے

by 93 News
0 comments
—فوٹو جنگ

قومی اسپرنٹر شجر عباس ٹانگ میں سرجری کے ایک سال بعد مکمل فٹ ہو گئے ہیں، وہ ایشین گیمز 2026ء میں 200 میٹر دوڑ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

شجر عباس گزشتہ برس اگست میں ٹانگ کی سرجری کے باعث مقابلوں سے باہر ہو گئے تھے تاہم اب وہ لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں انفرادی طور پر بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔

شجر عباس کا کہنا ہے کہ کم بیک میں مجھے ایک سال لگا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور سرجری کے صرف 8 روز بعد ہی بحالی کی مشقیں شروع کر دی تھیں۔ 

ان کے مطابق مسلسل محنت کے بعد وہ دوبارہ مقابلوں کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کامن ویلتھ گیمز میں شرکت سے محروم رہا تاہم اب پوری توجہ ایشین گیمز 2026ء پر ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ میں 200 میٹر دوڑ میں اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ میڈل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہوں، اسی لیے میں نے 200 میٹر میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

شجر عباس نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایشین گیمز کی تیاری کے لیے تاحال باقاعدہ تربیتی کیمپ قائم نہیں کیا گیا۔ 

ان کے مطابق تمام کھلاڑیوں کا ایک ساتھ ٹریننگ کرنا تیاری کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کیمپ کے انعقاد کے لیے خط لکھ دیا ہے اور امید ہے کہ جَلد کیمپ شروع ہو جائے گا جس سے کھلاڑیوں کی تیاری مزید بہتر ہوگی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00