Home اہم خبریںسفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف کا چیئرمین سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ اسلم حق کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ

سفیر پاکستان ناروے سعدیہ الطاف کا چیئرمین سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ اسلم حق کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ

by 93 News
0 comments
—فوٹو جنگ

سفیرِ پاکستان برائے ناروے سعدیہ الطاف قاضی نے سہارا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ محمد اسلم حق کو کمیونٹی کی خدمت، پاکستان میں غریب، مساکین، یتیموں، بیواؤں اور سیلاب متاثرین کی امداد پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اس موقع پر حافظ محمد اسلم حق نے بھی سعدیہ الطاف قاضی کی کمیونٹی کے لیے خدمات، پاکستان اور ناروے کے درمیان بہترین سفارت کاری اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے میں کردار پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

حافظ محمد اسلم حق نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی نئی سفارتی ذمے داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت، صحت اور سربلندی عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ سعدیہ الطاف قاضی اپنی سفارتی مدت مکمل کرنے کے بعد آج ناروے سے روانہ ہو رہی ہیں اور بطور سفیر پاکستان تھائی لینڈ میں اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00