ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے پر غور سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دے کر مسترد کردیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید مجتبی خامنہ ای سے اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔
اپنی انتظامیہ کو دو سال مکمل ہونے پر ٹی وی انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ عہدے پر برقرار رہیں گے اور بحثیت صدر کام جاری رکھیں گے۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ انکی حکومت اور مسلح افواج میں مکمل رابطہ ہے۔
اپنے استعفی کی خبروں سے متعلق سوال پر صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر انہوں نے کبھی استعفی کا فیصلہ کیا تو وہ اسکا خود اعلان کردیں گےتاہم انکا مستعفی ہونے کا ارادہ نہیں اور وہ اس بات پر قائم رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگوں کی یہ کوشش ضرور ہے کہ وہ یہ تاثر پیدا کریں کہ انتظامیہ اور سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید مجتبی خامنہ ای کے درمیان اختلافات ہوں۔
اس سے پہلے ایرانی صدر کے ڈپٹی انفارمیشن افسر مہدی طباطبائی نے کہا تھا کہ سیاسی انتہاپسند افواہیں پھیلا رہے ہیں تاکہ قومی اتحاد کو نقصان اور ایران کے دشمنوں کے مفادات کو فائدہ پہنچایا جائے۔