Home اہم خبریںبھارتی کرکٹر اجنکیا رہانے کو ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ کتنی پنشن ملے گی؟

بھارتی کرکٹر اجنکیا رہانے کو ریٹائرمنٹ کے بعد ماہانہ کتنی پنشن ملے گی؟

by 93 News
0 comments
—فائل فوٹو 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہر ماہ 70,000 روپے پنشن حاصل کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 جولائی کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اجنکیا رہانے نے بھارت کی جانب سے 85 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

انہوں نے 21-2020ء میں قائم مقام کپتان کی حیثیت سے آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی بھی جیتی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2022ء میں ریٹائرڈ کرکٹرز کی پنشن میں اضافہ کیا تھا، اس فیصلے کے تحت 85 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے رہانے کو اعلیٰ ترین پنشن کیٹیگری میں شامل کیا گیا جہاں ماہانہ پنشن 50,000 سے بڑھا کر 70,000 روپے کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رہانے نے ابھی اپنے مستقبل کے منصوبوں کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اگر اجنکیا رہانے مستقبل میں بورڈ کے ساتھ بطور کوچ، منتظم یا کسی سرکاری عہدے پر خدمات انجام دیتے ہیں تو اس دوران بھارتی کرکٹ بورڈ کے قواعد کے تحت ان کی پنشن عارضی طور پر روک دی جائے گی اور انہیں تنخواہ ادا کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00