Home انٹرٹینمنٹنیا البم میرے میوزک کیریئر میں اہم موڑ ہے: عاطف اسلم

نیا البم میرے میوزک کیریئر میں اہم موڑ ہے: عاطف اسلم

by 93 News
0 comments

— فائل فوٹو 

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ نیا البم ’صبح آئے نا‘ میرے میوزک کیریئر میں اہم موڑ ہے۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے نئے البم کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں بھول گیا تھا کہ میں کون ہوں، اس لیے میں نے دوبارہ زیرو سے آغاز کیا اور اپنے آپ سے یہ کہا کہ اللّٰہ کے فضل سے لوگوں نے مجھے اسٹار بنا دیا ہے لیکن اب فنکار بننے کا وقت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اب تک اپنے مداحوں کے لیے اور میوزک کمپنیوں کے لیے گاتا رہا ہوں، لیکن اب میں نے اپنے لیے کچھ کرنے کا سوچا اور پھر یہ البم تیار کیا۔

گلوکار نے اپنے 25 سالہ میوزک کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹس، کنسرٹس اور دیگر چیزوں میں مصروف رہنے کے دوران میں نے اپنے آپ سے ہی رابطہ کھو دیا تھا، حالانکہ میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں کی شہرت بھی ایک نعمت ہے، لیکن اب میرے دل میں ایک تڑپ تھی کہ میں وہی کروں جو میرا دل چاہتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے اس البم کے لیے کسی ڈیڈ لائن کا انتخاب بھی اسی لیے نہیں کیا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ جو بھی میوزک تخلیق کروں اسے پورے دل سے کروں۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00