Home انٹرٹینمنٹبریڈلی کوپر اور جیجی حدید کی ایک جیسی انگوٹھیوں نے منگنی کی افواہوں کو ہوا دیدی

بریڈلی کوپر اور جیجی حدید کی ایک جیسی انگوٹھیوں نے منگنی کی افواہوں کو ہوا دیدی

by 93 News
0 comments
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

ہالی ووڈ اداکار بریڈلی کوپر اور سپر ماڈل جیجی حدید ایک بار پھر اپنی ممکنہ منگنی کی افواہوں کی زد میں آ گئے۔

دونوں کو پیرس میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا اور ان کی انگلیوں میں ایک جیسی انگوٹھیاں بھی نظر آئیں۔

51 سالہ بریڈلی کوپر اور 31 سالہ جیجی حدید پیر کو ورزش کے بعد پیرس کے ایک ہوٹل واپس جاتے ہوئے ایک ساتھ نظر آئے، دونوں نے اس موقع پر اسپورٹی لباس پہن رکھا تھا اور ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں بھی تھیں، تاہم مداحوں کی توجہ ان کی ایک جیسی انگوٹھیوں نے حاصل کر لی۔

بریڈلی کوپر اور جیجی حدید کے درمیان تعلقات کی خبریں پہلی بار اکتوبر 2023ء میں سامنے آئی تھیں، تاہم دونوں نے اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا کی توجہ سے دور رکھا ہے۔

جیجی حدید نے گزشتہ برس اپنی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر بریڈلی کوپر کی تصویر شیئر کر کے پہلی مرتبہ اپنے تعلق کو انسٹاگرام پر باضابطہ طور پر ظاہر کیا تھا۔

حالیہ ملاقات سے 2 روز قبل بریڈلی کوپر کو اکیلے جم جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا، اس وقت ان کی انگلی میں کوئی انگوٹھی نظر نہیں آئی تھی۔

جیجی حدید نے اپریل 2025ء میں ووگ کو دیے گئے انٹرویو میں بریڈلی کوپر کے ساتھ اپنے تعلقات اور عوامی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ رشتے میں اپنی خواہشات اور ضروریات کو سمجھنا ضروری ہے، جبکہ ایسے شخص کا ملنا بھی اہم ہے جو اپنی زندگی میں جانتا ہو کہ وہ کیا چاہتا ہے اور دونوں مل کر ایک بہتر ساتھی بننے کی کوشش کریں۔

اگرچہ دونوں نے اب تک ایک ساتھ کسی باضابطہ ریڈ کارپٹ ایونٹ میں شرکت نہیں کی، تاہم وہ کئی اہم تقریبات میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں، جن میں 2026ء میٹ گالا بھی شامل ہے۔

بریڈلی کوپر اور جیجی حدید کو آخری بار جولائی میں ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کے موقع پر میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

جیجی حدید اس سے قبل گلوکار زین ملک کے ساتھ تعلق میں رہ چکی ہیں اور دونوں کی ایک 5 سالہ بیٹی ہے، دوسری جانب بریڈلی کوپر کی سابقہ ساتھی ارینا شیک سے ایک 9 سالہ بیٹی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

Soledad is the Best Newspaper and Magazine WordPress Theme with tons of options and demos ready to import. This theme is perfect for blogs and excellent for online stores, news, magazine or review sites.

Buy Soledad now!

Edtior's Picks

Latest Articles

u00a92022u00a0Soledad.u00a0All Right Reserved. Designed and Developed byu00a0Penci Design.

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?
-
00:00
00:00
Update Required Flash plugin
-
00:00
00:00